حضرت امام جعفرصادق عليه السلام
=====================
آپ کی ولادت باسعادت
آپ بتاریخ ۱7/ ربیع الاول ۸۳ ھ مطابق ۲۰۷ ءیوم دوشنبہ مدینہ منورہ میں
پیدا ہوئے (ارشادمفیدفارسی ص ۴۱۳ ،اعلام الوری ص ۱۵۹ ،جامع عباسی ص ۶۰
وغیرہ)۔
آپ کی ولادت کی تاریخ کوخداوندعالم نے بڑی عزت دے رکھی ہے
احادیث میں ہے کہ اس تاریخ کوروزہ رکھناایک سال کے روزہ کے برابرہے ولادت
کے بعدایک دن حضرت امام محمدباقرعلیہ السلام نے فرمایاکہ میرایہ فرزندان
چندمخصوص افراد میں سے ہے جن کے وجود سے خدانے بندوں پراحسان فرمایاہے
اوریہی میرے بعد میراجانشین ہوگا(جنات الخلوج ص ۲۷)