" ولادت شہزادہ علی قاسم ابن _امام حسن علیہ السلام "
شہزادہ قاسم۴ نے آنکھہ کھولی ولی _خدا حسن _مجتبیٰ۴ کی گود میں ، امام نے نام رکھا " قاسم۴ "پرورش پائی _ہادی برحق امام معصوم امام حسین۴ کی آغوش_ مبارک میں ، _فنون جنگ کی تعلیم ملی اشجع عرب قمر _بنی ہاشم حضرت عباس ابن _علی۴ سے -
حضرت قاسم ابن _امام حسن علیہ السلام نے جس ماحول میں پرورش پائی وہ خدا پرستی کا ماحول تھا - جہاں شب و روز خدا پرستی کا درس ہوتا تھا -وحی _قرآن کا مفہوم بیان ہوتا تھا اخلاق_حسنہ اور اعمال _صالح کی تعلیم دی جاتی تھی -بچپن میں پھوپهی زینب اور دادی زہرا سلام الله علیھا کا خطبہ فدک سنا سنا تھا جو شہزادہ قاسم علیہ السلام کو پورا یاد تھا - حسین ابن _علی سے حضرت ابو طالب علیہ السلام کے اشعار سنتے تو حافظے میں محفوظ رہ جاتے - کمسنی سے قران حفظ تھا - مسجد_نبوی میں جب قرآن کی تلاوت فرماتے تو لوگ آپ کی پر سوز تلاوت _لحن _داؤدی سے مشتاق ہو کر مسجد میں جمع ہو جاتے -
لاکھوں درود و صلوات مولا امام حسن کے اس 13 سالہ شہزادے پر