امریکی خاتون حرم امام رضا (ع) میں شیعہ ہو گئی





امریکہ کی ایک خاتون امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں حاضر ہو کر دین اسلام سے مشرف ہو گئی۔


 امریکہ کی ایک خاتون امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں حاضر ہو کر دین اسلام سے مشرف ہو گئی۔
’’ایمی‘‘ نامی امریکی خاتون نے مسلمان ہونے کے بعد کہا: اربعین کے روز نیویارک میں کچھ شیعوں سے میری ملاقات ہوئی انہوں نے نذر کے طور سے کچھ کھانا مجھے دیا جب میں نے امام حسین (ع) اور واقعہ کربلا کے بارے میں ان سے سوالات کئے تو انہوں نے بہت دلچسپ جواب دئے۔
شیعہ ہونے کے بعد اس خاتون نے اپنا نام ’’آمنہ ‘‘ انتخاب کیا اور کہا: میں نے دین اسلام کے بارے میں تحقیق کی ہے اور میں نے اسلام کو کامل دین پایا ہے جو انسان کی تمام ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔
آمنہ نے مزید کہا: اسلام کے پاس انسان کی اچھی زندگی کے لیے جامع دستورات العمل ہیں میں نے جو اس سلسلے میں مطالعہ کیا تو اسلام کے اندر شیعہ مذہب کو بہترین مذھب پایا ہے۔ میں امام رضا علیہ السلام کے روضے میں اطمینان اور سکون کا احساس کر رہی ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں ایک حقیقی مسلمان بنوں گی۔