سعودی عرب اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان سیاسی و سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کے شعبے میں تعلقات بے انتہا فروغ پارہے ہیں۔
المنار ويب سائٹ نے خبردي ہے کہ سعودي عرب اور اسرائيل کے درميان تعلقات اس حد تک پہنچ گئے ہيں کہ دونوں ہي حکومتوں نے عرب اقوام کے معاملات اور مطالبات کے مقابلے ميں آپس ميں اتحاد کرليا ہے اور عرب ملکوں کو نقصان اور علاقے ميں دہشت گردوں کی حمايت کے لئے ايک دوسرے سے بھرپور تعاون کررہے ہيں۔ سعودی حکام نے اسرائيلی حکام کے ساتھ اپني حاليہ ملاقاتوں ميں اسرائيل کو پيشکش کي ہے کہ آل سعود حکومت شام کی جولان کي پہاڑيوں کے معاملے کو اسرائيل کے حق ميں ختم کرانے کے لئے مدد کرے گی۔ المنار نيوزويب سائٹ نے خبردي ہے کہ سعودي عرب اور اسرائيل کے درميان خفيہ اطلاعات و معلومات کے تبادلے کو لے کر گہرا تعاون ہے، جس کے آثار و علامتيں نہ صرف شام ميں بلکہ لبنان ميں بھي ديکھے جاسکتے ہيں۔ المنار کے مطابق سعودی اور اسرائيلی حکام شام کے بحران، حزب اللہ لبنان سے دشمني اور فلسطين جيسے علاقے کے ديگر مسائل ميں ايک دوسرے سے تعاون کرنے ميں پوری طرح متحد ہيں-