Found Haram Ingredient in Cadbury Dairy Milk Chocolate

کیڈبری چاکلیٹ میں حرام اجزاء کی ملاوٹ کا انکشاف


ملائیشیا میں مسلم تنظیموں نے چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کیڈبری کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے


۔ ملائیشیا میں کیڈبری کی دو مصنوعات میں خنزیر کی چربی کی ملاوٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ اہلکاروں کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر کی گئی جانچ میں کیڈبری کی چاکلیٹ مصنوعات میں خنزیر کی چربی کے اجزا پائے گئے تھے، جس کے بعد اس کمپنی نے ملائیشیا میں بازار سے اپنی تمام چاکلیٹ مصنوعات کو واپس لے لیا تھا۔ ملائیشیا میں ایک چینی کمپنی نے بھی اپنی تمام دکانوں میں کیڈبری کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ ملائیشیا میں تاجروں کی یونین کے مشیر وزیر احمد کا کہنا ہے کہ اگر چہ کمپنی کی صرف دو مصنوعات میں حرام اجزاء کی ملاوٹ کی انکشاف ہوا ہے، تاہم دوسری مصنوعات میں بھی یہی فارمولہ اختیار کیا جاتا ہے، اس لیے ہمیں اس بات کا اندیشہ ہے کہ کیڈبری کی تمام مصنوعات میں اس طرح کی ملاوٹ کی گئی ہو گی۔ واضح رہے کہ ملائیشیا ایک مسلم اکثریتی ملک ہے، جہاں عمومی استعمال کی مصنوعات میں حرام گوشت جانوروں کے اجزا کا استعمال غیر قانونی ہے۔