دعبل خزاعی نے امام _رضا علیہ السلام کی شہادت پر جو مرثیہ کہا اس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ 

علی ابن _موسیٰ رضا کی موت کی بنا پر الله تعالیٰ ان لوگوں سے سخت ناراض ہے

ان آنکھوں کو کیا ہو گیا ہے کہ آنسو بہا رہی ہیں - اگر یہ اپنی تمام آنسوؤں کی رگوں کو نچوڑ دیں تب بھی آنسو کم پڑ جائیں گے -

اس ذات پر رونا آسان نہیں جس پر زمین روئی - اور جس کی موت کی خبر سن کر بلند پہاڑوں کی چوٹیوں نے " انا للہ و انا الیہ راجعون " کہا اور سر نگوں ہو گئیں -

ان کی جدائی پر آسمان رو رہا ہے - ستارے نوحہ و ماتم کر رہے ہیں - ان کی روشنی مدھم پڑ گئی ہے - پھر تو ہمیں ان پر بہت زیادہ رونا چاہیے - اس لئے کہ یہ مصیبت ہمارے لئے ایک عظیم صدمہ ہے -

{ بحار الانوار، جلد _4 / 5 ، صفحہ _317 }

No comments:

Post a Comment

Post Your Comments