سعودی عرب کے ولیعہد نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران پاکستانی حکام سے سعودی عرب میں 30 ہزار پاکستانی فوجی تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔
سعودی عرب کے ولیعہد نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران پاکستانی حکام سے سعودی عرب میں 30 ہزار پاکستانی فوجی تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد نے پاکستان کی موجودہ حکومت سے بڑے پیمانے پر ہتھیار خریدنے اور جنرل ضیاء اور جنرل پرویز مشرف کے دور میں ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد کرنے کی درخواست بھی کی ہے ۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف پر سعودی عرب کے شہزادوں کے بڑے بڑے احسانات ہیں جن میں سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ سعودی عرب نے نواز شریف کو پرویز مشرف سے بچایا کر اسےسعودی عرب میں پناہ دی اور اب وہ احسان کا بدلہ احسان کے فارمولے کے تحت پاکستانی حکومت سے 30 ہزارفوجی اہلکار اور فوجی ساز و سامان خریدنے اور طالبان کے ساتھ مذاکرات ورحم و بخشش کی درخواستیں لیکر پاکستان کے دوروں پر دورے کررہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Post Your Comments