معذور بیٹے کیلئے باہمت باپ کی قربانی




بیجنگ : دنیا میں بے غرض رشتہ صرف ماں باپ کا اپنے بچوں سے ہوتا ہے جو اپنی اولاد کیلئے ہر قربانی اور تکلیف اٹھانے کیلئے تیار رہتے ہیں اور یہی اس کی عظمت کی بھی نشانی ہے۔
اس کی ایک مثال یہ چینی شخص ہے جو اپنے معذور بیٹے کو روزانہ کئی میل دور سرکاری اسکول اپنے گود میں اٹھا کر لے کر جاتا ہے اور پھر واپس بھی لاتا ہے۔
یو شوکانگ نامی یہ شخص چینی صوبے شیکوان کے قصبے فینگی کا رہائشی ہے جس کا 12 سالہ بیٹا دونوں ہاتھوں پیروں سے معذور ہے جبکہ کمر میں سیدھی نہیں ہوسکتی۔
یہ باہمت شخص اپنے بیٹے کی تعلیم کیلئے روزانہ اسے کمر پر لاد کر 5 میل دور واقع اسکول لیکر جاتا ہے۔
شوکانگ کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ میرا بیٹا جسمانی طور پر معذور ہے مگر اس کا ذہن تو ٹھیک ہے ہمارے گھر کے قریب کسی اسکول میں اسے داخلہ نہیں ملا جس پر اسے کئی میل دور واقع اسکول میں داخل کرانا پڑا۔
چونکہ اس علاقے میں اسکول بس کا تصور بھی نہیں نہ ہی کوئی اور مناسب ٹرانسپورٹ دستیاب ہے اس لئے شیوکانگ نے خود اپنے بیٹے کو لیکر اسکول سے لانے لے جانے کا ذمہ اٹھا لیا۔
شیوکانگ کی 9 سال قبل اپنی بیوی سے علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد سے وہ ہی اس معذور بچے کی پرورش کررہا ہے اور وہ اسے عملی زندگی میں ایک کامیاب شخص دیکھنا چاہتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Your Comments