پاکستان کے وزیر اعظم کی حرم مطہر رضوی میں حاضری

پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گذشتہ روز حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں اپنے وفد کے ہمراہ شرفیاب ہوئے۔


۔ حرم مطہر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی آفیشل ویب سائیٹ کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شھر مشھد اور حرم مطہر حضرت امام علی رضا علیہ السلام میں حاضری کے موقع پر نہایت خوشحال ہوں کیونکہ حضرت امام رضا علیہ السلام تمام مسلمانان جھان کے لئے قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کی منور بارگاہ تمام مسلمانوں اور شیعیان جہان کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے اور ہر سال پاکستان سے ہزاروں زائر امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے ایران اور مشھد کا سفر کرتے ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے اس موقع پر حرم مطہر کے ثقافتی اور مذھبی پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حرم مطہر پاکستان سے آنے والے زائرین کے لئے انواع و اقسام کے پروگرام منعقد کرتا ہے اور ہم اس رابطے اور تعامل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے حرم مطہر کی فن معماری اور تعمیرات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حرم مطہر رضوی کی معنوی فضا اور روح افزا ماحول انسان کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے۔ حرم مطہر کی زیارت کے دوران میاں محمد نواز شریف نے نوافل ادا کئے اور دعائیں مانگیں۔ حرم مطہر کی زیارت سے شرفیاب ہونے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے دسترخوان پر برکت پر ظھرانے کے لئے تشریف لے گئے۔ واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم اسلامی جمہوریۂ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے جائزے اور اقتصادی تعاون کی تقویت کے مقصد سے اسلامی جمہوریہ ایران آئے تھے جہاں اپنے دو روزہ قیام کے دوران انہوں نے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، صدر مملکت ڈاکٹر روحانی، نائب صدر اسحاق جہانگری، وزیر خارجہ جواد ظریف سمیت مختلف اعلیٰ سطح کے حکام سے ملاقتیں کی۔

No comments:

Post a Comment

Post Your Comments