نامحرم سے ہاتھ ملانا آیت اللہ سیستانی کی نظر میں

 

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ آقائے سیستانی نے نامحرم سے مصافحہ کرنے کے سلسلے میں مقلدین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں یوں بیان کیا ہے:

آپ سے پوچھے گئے سوالات اور ان کے جوابات
س: کیا مجبوری کی حالت میں غیر مسلمان عورت سے مصافحہ کرنا بغیر لذت کے جائز ہے؟
ج: ہاتھ میں کپڑا رکھ کر یا دستانے لگا کر مصافحہ کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
س: کیا گیلے ہاتھ سے کافر یا اہل کتاب کے ساتھ مصافحہ کرنا درست ہے؟
ج: گیلے ہاتھ سے کافر کے ساتھ مصافحہ کرنے سے ہاتھ نجس ہو جائے گا لیکن اہل کتاب سے نہیں اور نماز کے لیے ہاتھ دھونا ہو گا۔
س: اگر نامحرم کے ہاتھ میں ہاتھ نہ دینے سے ناراضگی اور فیملی سے قطع تعلق جیسے مسائل پیدا ہوتے ہوں یا والدین کا ہاتھ ملانے پر اصرار ہو تو کیا حکم ہے؟
ج: نامحرم سے ہاتھ ملانا جائز نہیں ہے صرف دستانے پہن کر ہاتھ ملانا جائز ہے۔
س: میری بیٹی ڈاکٹر ہے اور نامحرموں کے ساتھ ہاتھ لگانے پر مجبور ہے اس سلسلے میں کیا حکم ہے؟
ج: ضرورت کے علاوہ نامحرم کو مس کرنا جائز نہیں ہے۔
س: کیا کافر عورتوں سے ہاتھ ملانا حرام ہے۔
ج: بالکل حرام ہے۔
س: مغربی ممالک میں ہاتھ ملانا سلام کرنے کے عنوان سے رائج ہے اور کبھی کبھی کسی سے ہاتھ نہ ملانا اسکول، کارخانے یا کسی دوسرے ادارے سے نکال دیے جانے کا باعث بنتا ہے کیا ایک مسلمان مرد و عورت ایسے حالات میں استثنائی طور پر نامحرم سے ہاتھ ملا سکتے ہیں؟
ج: اگر دستانے پہن کر یا اس طرح کی کوئی چیز ہاتھ پر لگا کر اس مشکل سے نجات پانا ممکن نہ ہو تو ایسے مقام پر جہاں ہاتھ نہ ملانا کسی معقول نقصان کا باعث بنے، مسلمان مرد یا عورت کا نامحرم کے ساتھ ہاتھ ملانا جائز ہے۔

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا محمد اکبر حسین شہید ہوگئے

کراچی۔۔۔ سر اور سینے میں گولیاں لگنے سے مولانا محمد اکبر حسین موقع پر ہی دم توڑ گئے، شہید کی میت کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر پولیس کی رسمی کارروائی کے بعد انکے جسد خاکی کو ملیر جعفر طیار منتقل کردیا گیا ہے۔


کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا محمد اکبر حسین شہید ہوگئے
ابنا: کراچی کے علاقے نارتھ کراچی بلال کالونی کے قریب امریکہ نواز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ عالم دین مولانا محمد اکبر حسین شہید ہوگئے۔ 
اطلاعات کے مطابق مولانا محمد اکبر حسین کو دہشت گردوں نے اس وقت گولیاں ماریں، جب وہ اپنے گھر سے بچوں کو اسکول چھوڑنے گئے تھے کہ گھات لگائے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ سر اور سینے میں گولیاں لگنے سے مولانا محمد اکبر حسین موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ شہید کی میت کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر پولیس کی رسمی کارروائی کے بعد ان کے جسد خاکی کو ملیر جعفر طیار منتقل کر دیا گیا ہے۔
.......

BIOGRAPHY ABOUT IMAM ZAIN-UL-ABIDEEN

Name: Ali ibn Al-Husayn (a.s.)
Mother: Ghazala, Shahzanaan 
Kunniyat (Patronymic): Abu al-Hasan 
Laqab (Title): Zayn al-'Abidin, Al Sajjad 
Birth: He was born in 38 A.H. in Madina.

He died of poison in the year 94 or 95 A.H. at Madina and is buried at Baqi near his uncle Hasan (a.s.).

His Birth and blessings

The 4th Imam after Imam Hussain(a.s.) was his son Imam Ali Zain-al-Abideen(a.s.). His mother was Bibi Shahar Bano who was a princess from Persia, the daughter of the Kind Yazd Gard II. She was brought as a prisoner of war during the caliphate period of mam Ali(a.s.) during 31 A.H. and Imam Ali(a.s.) got her freed and married her to Imam Hussain(a.s.). Imam Zain-al-Abideen was born from this wedlock. She, however, died within 10 days of the birth of Imam Sajjad(a.s.).
His title Zain-al-Abideen was granted to him by the Holy Prophet(pbuh&hf) himself who mentioned that on the day of judgement a call for Zain-al-Abideen will be made and my son Ali bin al-Hussain(a.s.) will responde to the call saying "Labbaik". His other Title, Syed-us-Sajideen, was given because of his devotion to prayers. He would pray for long durations specially during the nights and would pray a lot of prayers of gratitude - Namaz-e-Shukrana.
Imam Sajjad(a.s.) spent the first 2 years of his life under the care of his grandfater Imam Ali(a.s.) and after his death in 50 A.H., he was brought up under the care of the 2nd Imam Hasan(a.s.). Imam Sajjad(a.s.) was married to the Bibi Fatima(a.s.) - daughter of Imam Hasan(a.s.). Imam Hasan(a.s.) was martyred in 50 A.H. and the Imamate of Imam Hussain(a.s.) started which terminated on 10th Moharram 61 A.H. from where the Imamate of Imam Sajjad(a.s.) began.

Period of Imamate and events of Karbala

Imam Sajjad(a.s.) was about 22 or 23 years old when the sad event of Karbala occured. Since Allah(swt) mentions in his holy Book that this world cannot survive for a moment if there is no Masoom "Imam" present at all times, Allah(swt) arranged it such that Imam Sajjad(a.s.) became severly ill during that battle and could not participate as a warrior. He asked the permission to fight in the battle but Imam Hussain(a.s.) told him that he had been assigned a different type of "Jihad" that was to start after the martyrdom of Imam Hussain(a.s.) - namely leading the women and children of the household of Prophet Mohammad(pbuh&hf) into the bazars and courts of Kufa and Damascus. Imam Sajjad(a.s.) was made a prisoner of war together with the whole family of the Prophet Mohammad(pbuh&hf). It was at this time that he was given the responsibility of Imamate and his was one of the most difficult times when any Imam was given this responsibility. Truly speaking, for him, it would have been very easy to die on the battle field as a martyr than to be taken as prisoner of war and see all the insult and humiliations thrown on him and on the womenfolk of the house of the Prophet. However, he did what Allah wished him to do
After the martyrdom of Imam Hussain(a.s.), the survival of Islam depended on Imam Zainul Abideen(a.s.), and that also at a tender age of 22. He had a very hard job of letting the world know the mission of Imam Hussain(a.s.) and exposing the evil intentions of Yazid and the Bani Umayyah. He had to keep the message of Islam alive and save it from being confused by the evil Bani Umayyah.
The army of Yazid treated him very badly by putting him in heavy chains. As a prisoner of war, he was made to travel on the open back of a camel in burning sunshine from Kerbala to Kufa and then from Kufa to Shaam (Damascus) - a distance of about 750 kilometres. Sometimes, he would be made to walk on the burning sands of the desert. This was not all. Women and children of the family of the Prophet Muhammad(pbuh&hf), too, were hand-cuffed and treated like they were slaves. The daughters of Imam Ali(a.s.) and Bibi Fatima(s.a.) were treated worse than criminals, their Hijabs were taken away from them. A caller accompanied them introducing them to the passersbys as "Those who had disobeyed the Muslim ruler, Yazid". They were then presented as prisoners, first to Ibn-e-Ziyad in Kufa and then to Yazid in Damascus.
In the courts of Ibn-e-Ziyad and Yazid, Imam Sajjad(a.s.) gave lion-hearted lectures and presented the true Islam to the listeners and introduced himself and his accompanying members as the descendents of the Prophet Mohammad(pbuh&hf) and the leaders appointed by Allah(swt). His lectures had such an impact on the listeners that despite several attempts to kill him inside the court of both Yazid and Ibn-e-Ziyad could not materialize. Bibi Zainab(s.a.) and other women of the household of Prophet Mohammad(pbuh&hf) became the frontline protectors and were backed by the people in the court of Yazid who had still left some shame in them.
To quote one incidence, Yazid asked one of his employed preachersto go on the 'Mimber' (pulpit) of the Mosque and abused Imam Ali(a.s.) and his family. When the preacher finished his lecture, Imam Sajjad(a.s.) turned to him and said, "Be ashamed of yourself, you evil speaker. With your words you have displeased Allah so as to please people". Then the Imam(a.s.) asked Yazid to let him talk to the people. Yazid refused to do so. The people of Syria, however, forced Yazid to allow the Imam to go on the Mimber.
Once on the Mimber, Imam Zain al-Abideen(a.s.) first praised Allah(swt) and His Messenger(pbuh&hf). After that the Imam gave along and very powerful speech letting the Syrians know the great position of Imam Husain(a.s.) to Allah(swt), and how evil Yazid and his family were. Part of the speech is summarised below:
"O listeners Allah has given us (Ahle Bart) six things which no one else has. He has given us special Wisdom, Patience, Dignity, Power of speech, Courage and Respect. He gave us special benefit of belonging to the family of his Prophet. To us belong Hamza and Jafar. To us belong Asadullah (The lion of Allah, Imam Ali(a.s.)). To us belong the leader of the youths of paradise (Imam Hassan(a.s.) and Imam Hussain(a.s.)).
"Those who know me, know me. Those who do not, then know that I am the son of Mecca and Mina. I am the son of Zamzam and Safa. I am the son of he who gave Zakat to the poor. I am the son of the best of those who have ever put on Ihram and performed ceremonies of Hajj. I am the son of he who was taken on the night journey from house of Allah to the Mosque of Aqsa and then to Miraj. I am the son of he who was taken around by Gibrael to the Lote-tree of the boundary (Sidratul Muntaha).
"I am the son of Muhammad Mustafa(pbuh&hf). I am the son of Ali Al-Murtaza(a.s.) who fought the polytheists in the battle till they submitted to Islam and fought in the presence of the Prophet until his sword was broken and to whom Zulfikar was given. I am the son of he who had the honour to migrate twice in Islam. I am the son of Fatima the best women of the world...".
The effect of the speech was so powerful that everybody in the Mosque began to weep and to blame Yazid. Yazid was afraid that if the Imam continued his speech, there would be a revolution and revolt. At the same time Yazid could not stop the Imam and get him down from the Mimber. He therefore ordered a "Muazzin" to give Azan, knowing that this would automatically cut the Imam's speech. But he underestimated the Imam's bravery and intelligence. The Imam stopped his speech but did not get down from the Mimber. When the Muazzin said " Allahu Akber" the Imam testified Allah's greatness. When the Muazzin said, "Ash hadu anna Muhammaddan Rasulullah", the Imam stopped the Muazzin from going any further. He then turned to Yezid and asked him. "Tell me o Yazid, was Muhammad(pbuh&hf) your grandfather or mine? If you say he was your grandfather it will be an open lie and if you say he was my grandfather then why have you killed his son and imprisoned his family? Why have you killed my father and brought his women and children to this city as prisoners?"
Yazid had no reply to give.
The effect of this was to turn Syrians against Yazid. Everyone of them now found out about Yazid's crimes that he had committed against the Prophet (pbuh&hf) and his family. They began to blame him and ask for the release of Imam Zain al-Abidin(a.s.) and the womenfolk of the house of the Prophet. Yazid was now afraid that if he did not act fast his rulership would be lost. He therefore freed Imam Zain al-Abidin(a.s.) and let. him return to Medina with full honour and respect.

His Life in Madina

Yazid had to free the Imam(a.s.) out of fear of his own rulership, therefore, Imam(a.s.) was still not completely safe from his evil designs even upon reaching back to Madina. Once in Madina, Imam(a.s.) gathered the people and told them the horrifying stories of Karbala and informed them that his father Imam Hussain(a.s.) and his companions were martyred and his family members were made prisoners and were taken from one city to another and branded as traitors.
Imam Sajjad(a.s.) started regular mourning session right from the day he arrived in Madina and apprised the people of the hard times that the family of the Prophet(pbuh&hf) had to to through. Day in and day out, people used to go to Imam(a.s.) and present condolence and hear the events of Karbala. Once a visitor named Noman came to Imam(a.s.) and asked him which was the most difficult time he had to face and the Imam(a.s.) cried for a long time and three times said "AS-SHAAM AS-SHAAM AS-SHAAM". Another visitor asked him as to how long would he continue mourning and crying and he replied that Prophet Ayub(a.s.) had 12 sons and only one of them got lost and he know that he was still alive but he continued crying until his eyes became white and his back got bent - I had seen 17 members of my family being slaughtered around me like sheep and you ask me as to how long I would continue mourning.
Another task that Imam Sajjad(a.s.) did after coming back from Syria was that he started praying and saying supplications with full devotion. His devotion was so strong and felt by his companions and visitors that they started collection his supplications which still exist by the name of SAHIFA-E-KAMILA. It is also know as SAHIFA-E-SAJJADIA. It consists of 54 Duas, 14 additional duas and 15 Munajaat. In addition to the SAHIFA there are several other supplications of the Imam(a.s.) which appear under different cover names.

His martyrdom

Imam(a.s.) kept his life very personal and preferred to stay in a town close to Madina from where he would preach the true religion of Allah(swt) quietly and with character. His character and preaching inspired a large number of people specially in the vicinity of Madina and Makkah. Slowly the tyrrant rulers of his time began to realize the dangers that they faced from the Imam(a.s.)'s preaching and character. His period of Imamte was full of tyrant rulers such as Yazid untill 64 A.H., Moawiya bin Yazid and Marwan bin-al-Hakam until 65 A.H, then from 68 A.H. until 86 A.H. was the rulership of Abdul Malik bin Marwan and finally from 86 A.H. until 96 A.H. was the period of Walid bin Abdul Malik. Amid this growing threat, Walid decided to poison and kill the Imam and finally he succeeded in his ulterior motives and Imam Sajjad(a.s.) was poisoned by the governor of Madina and martyred on 25th Moharram 95 A.H. (713 A.D.)

نوجوان لبنانی لڑکی جس کو اپنی شہادت کی خبر تھی + تصاویر

ویسے تو بیروت کے جنوب میں منگل کے روز تکفیری دہشت گردوں کے کار بم دھماکے میں شہید ہونے والے تمام افراد کی داستان ہمارے لئے غم انگیز ہے لیکن ماریا الجوہری کی داستان مختلف ہے۔ اس نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ "تکفیری دہشت گردوں کے چوتھے حملے میں شہید ہوجاؤں گی"۔ 


نوجوان لبنانی لڑکی جس کو اپنی شہادت کی خبر تھی + تصاویر
اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایشیا نیوز ویب سائٹ نے لکھا: ماریا الجوہری نے شارع العریض میں تکفیری دہشت گردوں کے تیسرے دہشت گردانہ حملے کے بعد فیس بک ٹائم لائن پر لکھا: یہ دہشت گردوں کا تیسرا دھماکہ ہے جس سے میں بال بال بچ گئی ہوں، میں کچھ نہیں جانتی شاید چوتھے حملے میں شہید ہوجاؤں، کافی غم محسوس کررہی ہوں۔
اس نوجوان لبنانی لڑکی کی والدہ نے ان کی تصویریں شائع کرتے ہوئے ماریا سے مخاطب ہوکر کہا: میں تو تیری شادی دیکھنا چاہتی تھی۔۔۔ ماریا تو شہید ہوگئی۔ 
منگل (20 جنوری 2014) کو لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوب میں "حارہ حریک" کے علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں چار لبنانی شہید اور 46 افراد زخمی ہوئے۔ شہداء میں نوجوان لڑکی ماریا الجوہری بھی شامل تھی۔ 
اس حملے کی ذمہ داری القاعدہ سے وابستہ تکفیری ـ وہابی دہشت گرد تنظیم جبہۃالنصرہ نے قبول کی ہے۔







5
تیسرے دھماکے کے بعد ماریا الجوہری کا فیس بک پیغام


اگر سعودی کربلا کے قریب آنے کی کوشش کریں تو ہم نماز ظہر جنت البقیع میں ادا 

.کریں گے

دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام اور حکومت کی جنگ کے دوران آل سعود کی دھمکیوں کے جواب میں عراقی اسپیشل فورسز کے کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل فاضل البرواری" کے دھمکی آمیز موقف کو عالمی سطح پر کوریج دی گئی۔ انھوں نے کہا: اگر آل سعود نے کربلا کے قریب آنے کی کوشش کی تو ہم نماز ظہر مدینہ پہنچ کر جنت البقیع میں ادا کریں گے۔ 

اگر سعودی کربلا کے قریب آنے کی کوشش کریں تو ہم نماز ظہر جنت البقیع میں ادا کریں گے
اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل فاضل البرواری نے ایک سماجی نیٹ ورک میں اپنی ٹائم لائن پر لکھا: اگر سعودی حکام کربلا میں ہمارے مقدس مقامات پر حملہ کرنا چاہیں، یا حتی عراقی سرزمین کے ایک انچ حصے پر قبضہ کرنے کے بارے میں سوچے، ہم نماز ظہر مدینہ منورہ اور جنت البقیع میں ادا کریں گے۔ 
البرواری نے صوبہ الانبار میں دہشت گردوں کے ہاتھوں چاری عراقی سپاہیوں کے قتل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دھمکی دی اور کہا: ہم ان چار سپاہیوں کے بدلے میں تکفیری تنظیم داعش کے چار ہزار دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاریں گے۔ 
دریں اثناء عراقی فورسز نے "البوفراج" نامی قبیلے کے شیخ کو ـ ان سپاہیوں کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں ـ گرفتار کرلیا ہے۔ 
ادھر مقتول عراقی سپاہیوں کے اہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے عزیزوں کا خون پامال نہ ہونے دے، البوفراج قبیلے کے زعیم کو رہا نہ کرے اور اس کو قانون کے دائرے میں، قرار واقع سزا دیتے ہوئے شہدا کے خون کا انتقال لے۔ 
فاضل البرواری نے کچھ عرصہ قبل بھی اپنی ٹائم لائن پر لکھا تھا: عرب ممالک سے 4000 ہزار دہشت گردوں نے عراق پہنچ کر خودکش کاروائیاں کیں جن میں زيادہ تر دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔
عراقی اسپیشل آپریشنز کےکمانڈر بریگیڈیئر جنرل فاضل البرواری

حال ہی میں ناقابل انکار دستاویزات شائع ہوئی ہیں جو الانبار اور الفلوجہ کے واقعے میں آل سعود کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کررہی ہیں اور القاعدہ کے بعض گرفتار سرغنوں نے اعتراف کیا ہے کہ الانبار میں فوجی کاروائی آغاز ہونے سے ایک روز قبل آل سعود نے ستر لاکھ ڈالر اس صوبے میں موجود دہشت گردوں کے سپرد کئے تھے اور ہدایت کی تھی کہ فوری طور پر اس علاقے میں "اسلامی امارت" کے قیام کا اعلان کریں اور سعودی عرب فوری طور پر اس حکومت کو تسلیم کرے گی۔ 
جنرل فاضل البرواری عراقی کرد ہیں جو کرد مزاحمت کے دوران اپنے خاندان کے کئی افراد کی صدام کے ہاتھوں شہید ہونے کے بعد خود بھی مزاحمت فورسز میں شامل ہوئے اور 2003 میں امریکی جارحیت کے بعد انھوں نے اپنے علاقوں کے تحفظ کے لئے ایک لشکر تشکیل دیا اور پھر دہشت گردی کے خلاف عراقی قوم کی جدوجہد میں شامل ہوئے اور آج 20 سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد عراق کی اسپیشل آپریشنز فورسزے کے کمانڈر کی حیثیت سے فرائض نبھا رہے ہیں۔ 
صوبہ بلوچستان میں زائرین کی بس پر دھشتگردانہ حملہ، ۲۲ زائرین شہید


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے درینگڑھ میں زائرین کی بس کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 22 زائرین شھید اور خواتین، بچوں اور فورسز اہلکاروں سمیت 44افراد زخمی ہوئے۔

صوبہ بلوچستان میں زائرین کی بس پر دھشتگردانہ حملہ، ۲۲ زائرین شہید
اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے درینگڑھ میں زائرین کی بس کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 22 زائرین شھید اور خواتین، بچوں اور فورسز اہلکاروں سمیت 44افراد زخمی ہوئے۔
کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں ایران سے براستہ تفتان کوئٹہ جانے والی زائرین کی بس کو دھشتگردوں نے نشانہ بنایا، دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ قافلے کے ساتھ آنے والی کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھشتگردوں نے بس پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی، امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول اور سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حات انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ دھماکے میں 100 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
شیعہ علما کونسل، مجلس وحدت المسلمین اور تحفظ عزاداری کونسل نے زائرین کی بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان بھر میں 3 روزہ سوگ اور کل کوئٹہ میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ یکم جنوری کو کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملے کے نتیجے میں بھی متعدد زائرین شھید اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے جب کہ اس سے قبل بھی مستونگ کے علاقے میں کوئٹہ سے آنے والے اور ایران سے واپس جانے والے زائرین کی بسوں پر کئی بار حملے کئے جاچکے ہیں جس میں اب تک سینکڑوں افراد شھید اور زخمی ہو چکے ہیں اور ان حملوں کی زیادہ تر ذمہ داری کالعدم دھشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی قبول کرچکی ہے۔
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا

میری حدیث میرے والد کی حدیث ہے اور میرے والد کی حدیث میرے دادا کی حدیث ہے اور میرے دادا کی حدیث امام حسین علیہ السلام کی حدیث ہے اور امام حسین علیہ السلام کی حدیث امام حسن علیہ السلام کی حدیث ہے اور امام حسن علیہ السلام کی حدیث امیرالمؤمنین علیہ السلام کی حدیث ہے اور امیرالمؤمنین علیہ السلام کی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حدیث ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث قول اللہ عز و جلّ ہے۔ 
Ref: ( بحارالا نوار: ج 2، ص 178، ح 28


مرگ یزید 

یزید بن معاویہ خلیفہ سویم کے زمانے میں پیدا ہوا۔ اس کی ماں کا نام میسون بنت بجدل کلبی تھا اور وہ شام کے کلبیہ قبیلہ کی عیسائی تھی 
یزید نے معاویہ کے بعد 60 سے 64 ہجری تک تخت سنبھالا۔ اس کے دور میں سانحۂ کربلا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور جگر گوشہ بتول سلام اللہ علیھا، امام حسین علیہ السلام شہید کئے گئے۔ امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک یزید کے دربار میں لے جایا گیا تو اس نے سر دیکھ کر اشعار پڑھے کہ آج میں نے اپنے خاندان کے بدر اور احد کے مقتولین کا بدلہ لے لیا۔ روایات کے مطابق اسی نے امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا حکم دیا اور عبداللہ ابن زیاد کو خصوصی طور پر یہ ذمہ داری دی اور جب امام حسین علیہ السلام کا سر اس کے سامنے آیا تو اس نے خوشی کا اظہار کیا اور امام کے اہل خانہ کو ایک سال قید میں رکھا۔ 
اسی کے دور میں عبد اللہ ابن حنظلہ کی تحریک کو کچلنے کے لیے مدینہ میں قتل عام ہوا اور حضرت عبد اللہ ابن زبیر کے خلاف لڑائی میں خانہ کعبہ پر سنگ باری کی گئی اور آگ برسائی گئی جس سے خانہ کعبہ نذر آتش ہو کر منہدم ہو گیا-

کتے پالنا، شطرنج کھیلنا ، زنا کرنا اور شراب پینا اس کے عام مشاغل تھے - اس نے ایک بندر بھی پالا ہوا تھا جس کو قیمتی کپڑے پہنا کر یہ ایک گدھے پر بیٹھا کر ریس (دوڑ) لگواتا تھا- ناچ گانے والی عورتوں سے رغبت اس کا خاص مشغلہ تھا- 

امام حسن علیہ السلام اور معاویہ کے درمیان صلح کی ایک بنیادی شرط یہ تھی کہ معاویہ کے بعد کوئی جانشین مقرر نہیں ہوگا مگر معاویہ نے یزید کو جانشین مقرر کیا اور اس کے لیے بیعت لینا شروع کر دی۔ کچھ اصحاب رسول رضی اللہ تعالٰی عنہم نے اس بیعت سے انکار کر دیا جیسے حضرت عبداللہ بن زبیر۔ 
امام حسین علیہ السلام نے بھی بیعت سے انکار کر دیا کیونکہ یزید کا کردار اسلامی اصولوں کے مطابق نہیں تھا۔ یزید کی تخت نشینی کے بعد اس نے امام حسین سے بیعت لینے کی تگ و دو شروع کر دی۔ یزید نے مدینہ کے گورنر کو سخت احکامات بھیجے کہ امام حسین سے بیعت لی جائے۔ امام نے مدینہ چھوڑا اور مکّہ میں تشریف لے آے
مکّہ سے امام نے حضرت مسلم بن عقیل کو کوفہ کے حالات معلوم کرنے کوفہ روانہ کیا - یزید نے جب محسوس کیا کہ کوفہ کا گورنر مسلم بن عقیل کے معاملے میں نرمی سے کام لے رہا ہے تو اس نے گورنر کو معزول کر کے ابن زیاد کو گورنر بنا کر بھیجا جو نہایت شقی القلب تھا۔ ابن زیاد نے جناب مسلم اور حضرت ہانی کو شہید کر دیا 
مورخین نےلکھا ہے کہ ابن زیاد نے یزید کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے خاندان رسالت کو قتل کیا اور قیدیوں کو اونٹوں پر شہیدوں کے سروں کے ساتھ دمشق بھیج دیا ۔ دمشق میں بھی ان کے ساتھ کچھ اچھا سلوک نہ ہوا۔ یزید نے حسین علیہ السلام کے سر کو اپنے سامنے طشت پر رکھ کر ان کے دندان مبارک کو چھڑی سے چھیڑتے ہوے اپنے کچھ اشعار پڑھے جن سے اس کا نقطۂ نظر معلوم ہوتا ہے جن کا ترجمہ کچھ یوں ہے

'کاش آج اس مجلس میں بدر میں مرنے والے میرے بزرگ اور قبیلہ خزرج کی مصیبتوں کے شاہد ہوتے تو خوشی سے اچھل پڑتے اور کہتے : شاباش اے یزید تیرا ہاتھ شل نہ ہو ، ہم نے ان کے بزرگوں کو قتل کیا اور بدر کاانتقام لے لیا ، بنی ہاشم سلطنت سے کھیل رہے تھے اور نہ آسمان سے کوئی وحی نازل ہوئي نہ کوئي فرشتہ آیا ہے- 

واقعہ حرّہ جو سن 64 ہجری میں رونما ہوا کے بعد یہ ملعون زیادہ دن زندہ نہ رہا اور واصل جہنم ہو گیا- اس کی موت کے سلسلے میں مختلف روایت ہیں -کچھ مورخین کے مطابق یہ پراسرار بیماری کا شکار ہو کے مرا- کچھ کے مطابق اس کی موت شکار کھیلتے ہوے گھوڑے سے گرنے سے ہوئی - کچھ کے مطابق اس کو جنگل میں شکار کے دوران پیاس لگی اور یہ اپنے ساتھیوں سے بچھڑ گیا اور ایک جھونپڑی تک پھنچا اور جھونپڑی کی مالکن یا مالک نے اس کو پہچان کر قتل کر دیا- اور کچھ کے نزدیک دوران شکار اس کو کسی درندے نے پھاڑ کھایا
اس کی قبر دمشق میں ایسی جگہ ہے جہاں غلاظت پھینکی جاتی ہے- 
یہ 14 ربیع الاول 64 ہجری کو اپنے انجام کو پھنچا 


تحریر :- ایڈمن بلینڈ آف ہسٹری 

حوالہ جات :- 
١- یزید تاریخ کے آئینہ میں (عمر ابو النصر قدسی)
٢- 14 ستارے (نجم الحسن کراروی) 
٣- آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
٤- دربار یزید (سید فیض الحسن موسوی)
٥- تاریخ اسلام (مسٹر ذاکر حسین)
حضرت امام جعفرصادق عليه السلام
=====================
آپ کی ولادت باسعادت
آپ بتاریخ ۱7/ ربیع الاول ۸۳ ھ مطابق ۲۰۷ ءیوم دوشنبہ مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے (ارشادمفیدفارسی ص ۴۱۳ ،اعلام الوری ص ۱۵۹ ،جامع عباسی ص ۶۰ وغیرہ)۔
آپ کی ولادت کی تاریخ کوخداوندعالم نے بڑی عزت دے رکھی ہے احادیث میں ہے کہ اس تاریخ کوروزہ رکھناایک سال کے روزہ کے برابرہے ولادت کے بعدایک دن حضرت امام محمدباقرعلیہ السلام نے فرمایاکہ میرایہ فرزندان چندمخصوص افراد میں سے ہے جن کے وجود سے خدانے بندوں پراحسان فرمایاہے اوریہی میرے بعد میراجانشین ہوگا(جنات الخلوج ص ۲۷)
پیغمبر اسلام ؐ ارشاد فرماتے ہیں

ثَلَاثَۃ مِنَ الذُّنُوب تَعَجَّلُ عُقُوبَتُھٰا وَ لٰاتوِئَخِّرُ اِلی الٰآخِرَۃ عُقُوقُ الوَالِدَیْن وَ البَغْیِ عَلیٰ النَّاسِ وَ کُفرُ الِاحسٰان ۔
تین گناہ ایسے ہیں جن کی سزا دنیا ہی میں فوراَمل جاتی ہے خدا اس کوقیامت پر نہیں چھوڑتا:۱۔والدین کی نا فرمانی اور ان کو اذیت دینا ۲۔لوگوں پر ظلم وستم کرنا ۳۔لوگوں کے احسان اور نیکیوں کو بھلا دینا
امام علی رضا نے 

امام علی رضا نے امام موسیٰ کاظم سے انہوں نے اپنے والد امام جعفر صادق علیہ لسلام سے اور انہوں نے اپنے والد امام محمد باقر سے اور انہوں نے امام زین العابدین علیہ السلام اور انہوں نے اپنے والد امام حسین علیہ السلام اور انہوں نے اپنے پدر بزرگوار امام علی ابن _ابی طالب علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ رسول الله (ص) نے ارشاد فرمایا :

" الله عز و جل ایک لاکھہ چوبیس ہزار بنی خلق کیے کہ الله کے نزدیک ان میں سب سے زیادہ صاحب _اکرام میں ہوں اور مجھے کوئی فخر نہیں اور الله عزوجل نے ایک لاکھہ چوبیس ہزار وصی خلق کیے کہ ان میں الله کے نزدیک علی علیہ السلام سب سے زیادہ صاحب _اکرام ہیں اور سب سے افضل بھی "

{ خصال شیخ الصدوق، صفحہ_٣٦٨ }