صوبہ بلوچستان میں زائرین کی بس پر دھشتگردانہ حملہ، ۲۲ زائرین شہید


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے درینگڑھ میں زائرین کی بس کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 22 زائرین شھید اور خواتین، بچوں اور فورسز اہلکاروں سمیت 44افراد زخمی ہوئے۔

صوبہ بلوچستان میں زائرین کی بس پر دھشتگردانہ حملہ، ۲۲ زائرین شہید
اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے درینگڑھ میں زائرین کی بس کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 22 زائرین شھید اور خواتین، بچوں اور فورسز اہلکاروں سمیت 44افراد زخمی ہوئے۔
کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں ایران سے براستہ تفتان کوئٹہ جانے والی زائرین کی بس کو دھشتگردوں نے نشانہ بنایا، دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ قافلے کے ساتھ آنے والی کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھشتگردوں نے بس پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی، امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول اور سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حات انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ دھماکے میں 100 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
شیعہ علما کونسل، مجلس وحدت المسلمین اور تحفظ عزاداری کونسل نے زائرین کی بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان بھر میں 3 روزہ سوگ اور کل کوئٹہ میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ یکم جنوری کو کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملے کے نتیجے میں بھی متعدد زائرین شھید اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے جب کہ اس سے قبل بھی مستونگ کے علاقے میں کوئٹہ سے آنے والے اور ایران سے واپس جانے والے زائرین کی بسوں پر کئی بار حملے کئے جاچکے ہیں جس میں اب تک سینکڑوں افراد شھید اور زخمی ہو چکے ہیں اور ان حملوں کی زیادہ تر ذمہ داری کالعدم دھشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی قبول کرچکی ہے۔
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا

میری حدیث میرے والد کی حدیث ہے اور میرے والد کی حدیث میرے دادا کی حدیث ہے اور میرے دادا کی حدیث امام حسین علیہ السلام کی حدیث ہے اور امام حسین علیہ السلام کی حدیث امام حسن علیہ السلام کی حدیث ہے اور امام حسن علیہ السلام کی حدیث امیرالمؤمنین علیہ السلام کی حدیث ہے اور امیرالمؤمنین علیہ السلام کی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حدیث ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث قول اللہ عز و جلّ ہے۔ 
Ref: ( بحارالا نوار: ج 2، ص 178، ح 28