امام زمانہ (عج) کے ساتھیوں کے اوصاف

امام صادق علیہ السّلام نے فرمایا


ایسے مرد ہیں جن کے دل لوہے کے ٹکڑوں کی مانند ہیں، ذات اللہ میں کسی شک و تردد کا شکار نہیں ہوتے، ان کے دل پتھر کی مانند مضبوط ہونگے اوراگر وہ پہاڑوں پر حملہ آور ہوجائیں تو انہیں اکھاڑ کر ختم کردیں گے؛ اپنے پرچم لے کر کسی شہر کا قصد کریں تو اس کو نیست و نابود کرکے ہی دم لیتے ہیں؛ گویا اپنے گھوڑوں پر سوار عقاب ہیں اور تبرک کی نیت سے امام (ع) کے گھوڑے کی زين کو ہاتھوں سے مسح کرتے ہیں؛ اور جنگوں میں امام (عج) کے گرد پروانہ وار گھومتے ہیں اور امام (عج) کے فرامین کی تعمیل کرتے ہیں؛ ایسے مرد ہیں جو راتوں کو سویا نہیں کرتے بلکہ نماز پڑھتے ہیں اور ان کی نماز کی صدا شہد کی مکھیوں کی بنبناہٹ سے مشابہت رکھتی ہے جو چھتے سے سنائی دیتی ہے؛ اور وہ اپنی سواریوں پر سوار ہوکر صبح کرتے ہیں؛ راتوں کو راہب بنتے اور دنوں کو شیر ہوتے ہیں وہ اپنے امام کے لئے، مالک کے کے لئے کنیز سے بھی زیادہ، اطاعت گذار ہیں؛ چراغوں کی مانند ہیں اور گویا ان کے دل قندیل ہیں جبکہ وہ اللہ کے خوف سے فکرمند رہتے ہيں؛ شہادت کی دعا کرتے ہیں اور اللہ کی راہ میں قتل ہونا ان کی آرزو ہے؛ ان کا نعرہ اور شعار "یا لثارات الحسین (ع)" اے حسین کے خونخواہو!) ہے؛ جب روانہ ہوجاتے ہيں تو ان کا رعب اور ان کے آنے کا خوف ان کے پہنچنے سے قبل ـ ایک مہینے کی مسافت، کے برابر ـ دشمن پر طاری ہوتا ہے۔

Ref: (بحار، ج52، ص308).
:چنانچہ یہ ہیں امام زمانہ (عج) کے ساتھیوں کے اوصاف

1ـ قلب محكم کے مالک ہونگے، ان کے قلوب لوہے کے ٹکڑوں کی مانند ہونگے۔

2ـ وسوسوں سے دوری، ذات خدا میں کسی طور بھی شک نہیں کریں گے۔

3۔ دشمن کے جس علاقے کا رخ کریں گے اسے فتح کرکے دم لیں گے۔

4ـ برکت کے خواہاں ہونگے؛ عقابوں کی مانند اپنے گھوڑوں پر سوار ہوکر امام علیہ السلام کی زین پر ہاتھ پھر کر برکت جوئی کریں گے۔

5ـ جان نثار ہونگے؛ امام علیہ السلام کی شمع کے گرد پروانہ وار گھومیں گے اور اور اپنی جانوں سےآپ (ع) کی حفاظت کریں گے۔

6ـ شب زندہ دار اور اہل مناجات ہیں؛ راتوں کو نہیں سوتے اور ان کے تہجد کی صدائیں ان شہد کی مکھیوں کی آواز جیسی سنائی دے گی جو چھتے سے سنائی دیتی ہے۔

7ـ اطاعت محض اور صرف اور صرف فرمانبراری؛ وہ اپنے امام (ع) کے فرمان کے سامنے مالک کے فرمان کے سامنے کنیزکی اطاعت سے بھی زیادہ اطاعت گذار ہونگے۔

9۔ راتوں کے زاہد؛ راتوں کے زاہد و راہب اور دنوں کے شیر ہونگے۔

8ـ ان کے دل روشن ہونگے؛ چراغوں جیسے ہونگے اور ان کے دل یوں روشن ہونگے گویا کہ ان کے قلوب قندیل و مشعل کی مانند روشن ہونگے۔

10ـ خوف خدا کے حامل ہونگے؛ وہ اللہ کے خوف سے فکرمند ہونگے۔

11ـ شہادت طلبی ان کا شیوہ؛ ان کی آرزو اللہ کی راہ میں قتل ہونا ہے۔

12ـ حق کی نصرت کرنے والے ہونگے؛ اور اللہ تعالی ان کے ذریعے امام حق (عج) کو نصرت عطا فرمائے گا۔

(Syeda Sisters): Nohay in German Language




TRACKS FILE SIZE DOWNLOADS
01- Oh geliebter Enkel von Rasulillah 8.08 MB DOWNLOADS
02-  Oh Zainab 7.75 MB  DOWNLOADS
03-  Auf dem Sande Kerbalas 5.82 MB  DOWNLOADS
04- Wieso kommst Du nicht zurück 5.19 MB  DOWNLOADS
05- Ya Abaabdillah ya sayyed du schohada 6.20 MB  DOWNLOADS
06- Wo seid ihr meine Treuen 5.05 MB DOWNLOADS
07- Es ist unmöglich deine Liebe 5.34 MB  DOWNLOADS
 08- Wawaila Farsi 6.86 MB  DOWNLOADS
09- Ya Rab hörst Du mich 5.54 MB  DOWNLOADS