امام جعفر الصادق فرماتے ہیں کہ 

" جب شعبان کا چاند نمودار ھوتا ھے تو امام زین العابدین۴ تمام اصحاب کو جمع کر کے فرماتے :

اے اصحاب !
جانتے ھو یہ کونسا مہینہ ھے ؟ یہ شعبان کا مہینہ ھے اور حضرت محمد فرماتے تھے کہ شعبان میرا مہینہ ھے- پس اپنے نبی کی محبت اور خدا کی قربت کے لیے اس مہینے میں روزے رکھو -

امام علی فرماتے ھیں کہ :

جب سے منادئ رسول نے یہ ندا دی ھے، اسکے بعد شعبان کا روزہ مجھ سے قضا نہیں ھوا اور جب تک زندگی کا چراغ گل نہیں ھو جاتا یہ روزہ مجھ سے ترک نہ ھو گا اور فرمایا کہ شعبان و رمضان دو مہینوں کے روزے توبہ اور بخشش کا موجب ہیں -

[ مفاتیح الجنان ، صفحہ_310 ]


No comments:

Post a Comment

Post Your Comments